میانمار،10فروری(ایجنسی)میانمار کی فضائیہ کا ایک طیارہ ُبدھ کو دارالحکومت نیپیداو میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ اس میں سوار عملے کے تمام پانچ اراکین اس حادثے میں لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ میانمار کی فوج کے مطابق یہ طیارہ پرواز کرنے کے تھوڑی دیر
بعد قریبی کھیت میں جا گرا اورآگ لگ گئی۔ میانمار کی فوج کے بیان کے مطابق جلتے ہوئے ملبے میں سے ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔ دارالحکومت کے ہوائی اڈے کی اتھارٹی اور فائر بریگیڈ کے عملے نے مقامی باشندوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔ طیارے کے کریش کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیشی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔